کراچی۔ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2017سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کی مارک شیٹس جاری کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔
میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اسکولوں کے سربراہان کو
ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے
ہمراہ میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے صبح10بجے سے شام 5بجے تک مارک شیٹس حاصل کر
سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ طلبہ وطالبات کی مارک شیٹس ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر
دی گئی ہیں نہ ملنے کی صورت میں بورڈ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔دریں اثناء ضمنی
امتحانات 2017کے پرچوں میں رہ جانے والے طلباء وطالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ
اسکروٹنی فارمزنیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اوریونائیٹڈ بینک کی بورڈ
آفس کی برانچوں سے حاصل کر کے 31جنوری 2018تک جمع کروا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ میٹرک
سائنس اور جنرل ریگولر وپرائیویٹ ضمنی امتحانات 2017کے پرچوں میں فیل ہو جانے والے
طلباء و طالبات اپنے امتحانی فارمز 2018بغیر لیٹ فیس کے 9جنوری سے19جنوری تک جمع
کروا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام ریگولر طلبہ اپنے امتحانی فارمز اپنے تعلیمی
ادارے کے توسط سے جمع کرائیں گے ،تاہم پرائیویٹ طلبہ اپنے فارمز متعلقہ بینکوں میں
ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق امتحانی فارمز 22سے31جنوری تک200روپے
لیٹ فیس، یکم سے9فروری تک500روپے لیٹ فیس، 12سے 22فروری تک 1200روپے لیٹ فیس کے
ساتھ وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی
توسیع نہیں کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ طلباء وطالبات فارمز بورڈ آفس سے ملحق
بینک برانچوں سے حاصل کرکے وہیں جمع کروا سکتے ہیں۔