کیادیسی انڈے واقعی فارمی انڈوں سے زیادہ صحت مندہیں؟

12 Jan, 2018 روزنامہ اوصاف
مارکیٹ میں سفید اور براؤن رنگ کے انڈوں کو دیکھ کر کبھی آپ کےذہن میں یہ سوال آیا کہ آخر ان دونوں میں فرق کیا ہے؟ رنگ اور قیمت میں تو دونوں میں فرق پایا جاتا ہے لیکن کیا یہ فرق غذائیت میں بھی پایا جاتا ہے؟کیا آپ بھی براؤن انڈے کو سفید کے مقابلے صحت کے لئے زیادہ فائدے مند سمجھتے ہیں؟ بہت سے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ براؤن انڈے میں زیادہ غذائیت --> پائی جاتی ہے ، اس لئے یہ مہنگے ہوتے ہیں ۔جبکہ ذائقے کے لحاظ سے لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ سفید انڈے کا ذائقہ براؤن کہ مقابلے قدرے بہتر ہوتا ہے۔مختصراً یہ کہ غذائیت براؤن میں اور ذائقہ سفید میں ہوتا ہے۔لیکن ان انڈوں کے بارے میں اصل حقیقت یقیناً آپ کو حیران کر دے گی۔در حقیقت انڈوں کی رنگت کا تعین جینز سے ہوتا ہے،فارمی مرغیاں جو سفید پروں والی ہوتی ہیں وہ سفید رنگ کے انڈے دیتی ہیں۔جبکہ دیسی مرغیاں جن کے پر سیاہ یا بھورے رنگ کے ہوتے ہیں ،براؤن انڈے دیتی ہیں۔دیسی مرغیاں جسامت میں بڑی ہوتی ہیں اور ان کی غذائی ضرویات کو پورا کرنے کے لئے فارمی مرغیوں کے مقابلے زیادہ قیمت درکار ہوتی ہے۔اس لئے ان کے انڈے مہنگے داموں میں فروخت کیے جاتے ہیں۔نیویارک کی کارنیل یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق،غذائیت کے اعتبار سے دونوں کےانڈوں میں کوئی واضح فرق نہیں ہوتا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: