پاکستان کرکٹ ٹیم منفی ریکارڈ کی نئی داستان رقم کردی

14 Jan, 2018 نوائے وقت
لاہور (نمائندہ سپورٹس )نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے کئی منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔پوری ٹیم 74 رنز پر پویلین لوٹ گئی جو پاکستان کا ون ڈے میں مشترکہ طور پر تیسرا کم ترین سکور ہے۔ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کا کم ترین سکور 43 ہے جو ا 93-1992 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف بنایا تھا جبکہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کی سرزمین پر سب سے کم رنز پر آؤٹ ہونے کی خفت سے بھی بچ گئی جہاں یہ بدترین ریکارڈ خود میزبان ٹیم کے نام ہے جو 07-2006 میں سری لنکا کیخلاف 73 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم سکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ زمبابوے کے پاس ہے جو 35 رنز ہے۔نیوزی لینڈ کی سرزمین پر 74 رنز کسی بھی مہمان ٹیم کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم سکور ہے، اس سے قبل نیوزی لینڈ میں کسی بھی مہمان ٹیم کے کم ترین سکور کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جو 89 رنز ہی بنا سکی تھی۔یہ پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میچوں میں لگاتار نویں شکست ہے اور یہ کسی بھی ٹیم کیخلاف مستقل شکستوں کا مشترکہ طور پر دوسرا بدترین سلسلہ ہے۔اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی لگاتار نو میچ ہار چکا ہے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری فتح دسمبر 2014 میں شارجہ کے مقام پر حاصل کی تھی جبکہ نیوزی لینڈ میں شارجہ سے قبل پاکستان کے خلاف آخری کامیابی سات سال قبل 2011 کے ورلڈ کپ کے دوران حاصل کی تھی۔ نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کیخلاف لگاتار چوتھی ون ڈے سیریز جیت لی۔۔اب تک تین میچوں میں پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں کے 21 سکور میں سے 13 سکور ڈبل فیگر میں بھی نہیں ہیں اور اس میں چار کھلاڑی صفر پر بھی آؤٹ ہوئے۔ان سات کھلاڑیوں کی ابتدائی اوسط اب تک 17.10 ہے جو کم از کم 20 اننگز کھیلنے والی کسی بھی پاکستانی ٹیم کی دوسری بدترین کارکردگی ہے پاکستان کے ابتدائی سات بلے بازوں کی سب سے بدترین 16.66 کی اوسط بھی نیوزی لینڈ کیخلاف ہی ہے جب 93-1992 کے دورے میں پاکستانی بلے باز بری طرح ناکام ہوئے تھے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: