انٹر: امتحانی فارمز جمع کروانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گورنمنٹ کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے تمام گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے ان امیدواروں کیلئے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و حصہ دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے امتحانی فارمز جمع کروانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو انٹرمیڈیٹ حصہ اول اور حصہ دوم دونوں امتحانات میں شریک ہوچکے ہیں مگر ایک یا کئی پرچوں میں ناکام رہے ہیں،

 ایسے امیدوار اپنے امتحانی فارم 6 فروری 2018ء تک بغیر لیٹ فیس کے اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکول یہ فارم بروز جمعرات 8فروری 2018ء تک بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔جو امیدوار درج بالا تاریخ میں امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 7فروری سے 16فروری تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 19فروری سے 26فروری تک امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں،تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ محترم وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی فیس معاف کرنے کا اطلاق ان طلباء پر ہوتا ہے جو پہلی دفعہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول اور حصہ دوم کے امتحانات دے رہے ہوں اور 2017-18ء کے سیشن میں گورنمنٹ تعلیمی اداروں میں داخلہ لیا ہو۔

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.