برطانیہ میں انتہا پسندمواد کو بلاک کرنے کا سافٹ ویئر تیار

13 Feb, 2018 چینل24
لندن(24نیوز) برطانیہ نے ایک ایسا سافٹ ویئرتیارکیا ہےجو انٹرنیٹ پرانتہا پسندمواد کی نشاندہی کرکے اُسے بلاک کرسکتا ہے۔ برطانیہ نے ایک ایسا سافٹ وئیر تیار کیا ہے جو انتہا پسندی پر مبنی مواد کی نشاندہی کرکے اس بلاک کرسکتا ہے۔ برطانوی وزیرداخلہ امبررڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ مستقبل میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ اس سافٹ وئیر کو استعمال کریں۔ داعش کی جانب سے پوسٹ کردہ ہزاروں گھنٹے کے مواد کو اس سافٹ ویئر سےگزارا گیا تاکہ اسے انتہا پسند مواد کی از خود نشاندہی کرنے کی 'تربیت' دی جاسکے۔ اس سافٹ ويئر کو تیار کرنے کے لیے برطانوی حکومت نے چھ لاکھ پاؤنڈ کا فنڈ دیا۔ سافٹ وئیر تیار کرنے والی کمپنی اے ایس آئی ڈیٹا سائنس نے کہا ہے کہ یہ سافٹ ویئر داعش کی انٹرنیٹ پر 94 فیصد سرگرمیوں کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: