آپ خود کو ان دو ملکوں کے خلاف پوری طرح تیار کر لیں۔۔عوام کو پیغام جاری کر دیا گیا

13 Feb, 2018 روزنامہ اوصاف
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں اسلامی انقلاب کی انتالیسیوں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت تہران میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی فورسز نے عسکری سازوسامان کی نمائش بھی کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران کے آزادی اسکوائر میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ایران میں اسلامی انقلاب کے انتالیس برس مکمل ہونے پر خوشیاں منائی گئیں۔ اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام کو متحد رہنا چاہیے۔ --> ایرانی صدر حسن روحانی نے ان مظاہروں کا براہ راست تذکرہ کیے بغیر کہا وہ چاہتے ہیں کہ اس اسلامی انقلاب کا چالیسواں برس اتحاد کے ساتھ گزارا جائے۔ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ قدامت پسند، اصلاحات پسند اوردیگر تمام پارٹیاں اور گروہ متحد ہو جائیں۔روحانی کا کہنا تھاکہ امریکا اوراسرائیل خطے میں تناؤ پیدا کرنا چاہتے تھے۔ وہ عراق اورشام کو منقسم کرنا چاہتے تھے اور وہ لبنان میں طویل المدتی بنیادوں پر شورش برپا کرنا چاہتے تھے۔ لیکن ہماری وجہ سے ان کی یہ پالیسیاں ناکام ہو گئی ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: