زندگی میں ویلنٹائن ڈے نہیں منایا،اداکار کے بیا ن نے مداحوں کو خیران کردیا

14 Feb, 2018 روزنامہ اوصاف
ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کام سے شادی کر لی ہے اور انہیں اس سے محبت ہے اور کبھی بھی زندگی میں ویلنٹائن ڈے نہیں منایا ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بد ھ کو بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے اپنے ایک --> بیان میں کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایااور ہر کوئی یہ بات جانتا ہے،میں نے اپنے کام سے شادی کر لی ہے اور مجھے اس سے محبت ہے۔انہوں نے ہدایتکار وکاس بھل کی فلم 146146سپر 30 145145 کا حصہ بننے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم کا حصہ نہیں ہوں ،انہوں نے فلمساز اور اپنے آئیڈل ریتھک روشن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اداکار ٹائیگر شروف فلم 146146سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2 145145 میں دکھائی دیں گے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: