نہم اور دہم جماعت کے تمام فارمز جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین نے سال 2018 سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون اینڈ ٹو (جماعت نہم و دہم)کے تمام فارمز لیٹ فیس کے ساتھ وصولی کی تاریخ میں27مارچ تک توسیع کر دی ہے تاکہ ایسے امیدوار جو اپنے والدین کے مالی وسائل یا کسی بھی وجہ سے ابھی تک فارم جمع نہیں کرا سکے ہیں وہ محروم نہ رہ جائیں ۔
یاد رہے کہ تاریخ گزرنے کے بعد کسی بھی قسم کا امتحانی فارمزقبول نہیں کیا جائے گا۔ اس ضمن میں یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ لیٹ امتحانی فارمز جمع کرانے والے امیدواروں کا امتحانی مرکز بھی اوپن سینٹر کے طور پر بنایا جائے گاکیونکہ اس وقت میٹرک بورڈ کے تحت امتحانات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
Click here for Online Academic Results