میٹرک بورڈ، ایڈمٹ کارڈ اور انرولمنٹ کارڈ جاری

14 Mar, 2018 ہماری ویب
کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے ناظم امتحانات خالد احسان نے 28مارچ2018 سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات جماعت نہم و دہم سائنس اور جنرل ریگولر وپرائیویٹ کے ایڈمٹ کارڈزاور امتحانی مراکز کا سامان جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاکBسے صبح ساڑھے9بجے سے شام 5بجے تک دی گئی تاریخوں کے مطابق ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں20مارچ کو فیس چالان کی سلپ اور گزشتہ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی کے ہمراہ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن بلاک Aکمرہ نمبر5سے رابطہ کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 14مارچ کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آبا۔ 15مارچ کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی۔16مارچ کو ملیر، بن قاسم ، گڈاپ، کورنگی، صدر، لیاری، سائٹ۔17مارچ کوبلدیہ، اورنگی، لانڈھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ جبکہ 16مارچ 2018کو امتحانی مراکز کا سامان بھی ایگزامینشن اسٹور بورڈ آفس سے متعلقہ مراکز کے سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کر دیا جائے گا۔اسی طرحپارٹ ون (جماعت نہم)سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے انرولمنٹ بھی شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس میں متعلقہ سیکشن سے حاصل کر سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سیکٹر 1سے 9 تک 14مارچ ، سیکٹر 10سے 18تک 16مارچ ، سیکٹر 19سے 27 تک 20مارچ اور سیکٹر 28 سے 36تک 22مارچ تک انرولمنٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: