میٹرک بورڈ ، طلباء وطالبات کو سہولت فراہم کرنے کیلئے نئی موبائل سروس

image
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحانات میں طلباء و طالبات کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بورڈ کی جانب سے ایک نئی موبائل سروس 8583مہیا کی جا رہی ہے جس سے تمام امیدوار، اساتذہ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات یا معلومات کیلئے ایس ایم ایس سروس سے تمام معلومات لے سکتے ہیں ۔

اس کے علاوہ ناظم امتحانات کے آفس99260076سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔یہ بات چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بورڈ کے افسران سے اپنے دفتر میں بلائی گئی ایک میٹنگ کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ نویں اور دسویں کلاس کے سالانہ امتحانات آج سے 393امتحانی مراکز پر شروع ہو رہے ہیں،انہوں نے ایک بار پھر تمام والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو موبائل فون یا دیگر غیر قانونی مواد لے جانے سے منع کریں کمرہ امتحان میں موبائل فون ہونے کی صورت میں ضبط کر لیا جائے گا جبکہ اصل امیدوار کی جگہ امتحان دینے پر پکڑے جانے کی صورت میں انہیں سزا دینے والی کمیٹی کے سپرد کر دیا جائے گا جو اصل امیدواروں کو2سال تک کیلئے کسی بھی امتحان سے محروم کر سکتی ہے۔ بورڈ کی پالیسی کے مطابق کسی بھی غیر تدریسی عملے کو کمرہ امتحان کی نگرانی کی ڈیوٹی تفویض نہیں کی جا ئے گی جبکہ سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو پابند کیاجاتا ہے کہ وہ تدریسی عملے کو نگراں بنائیں جبکہ اس کمرہ امتحان کی نگراں کو بھی امتحانی کام میں مداخلت پر فارغ کرنے کے احکامات موقع پر ہی جاری کئے جائیں گے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.