میری مک برائڈ بینڈ کا کراچی میں فن کا شاندار مظاہرہ

image
کراچی:26 مارچ کو پاک امیرکن کلچرل سینٹر(پی اے سی سی) میں منعقد کیے جانے والے کنسرٹ میں امریکا کے میری مک برائڈ بینڈ نے مشہور امریکی نغموں کے ذریعے شائقین موسیقی کے دل موہ لیے۔ گلوکارہ میری مک برائڈ اور ان کے بینڈ کا امریکی قونصلیٹ جنرل کی دعوت پر یہ کراچی کا تیسرا دورہ ہے۔

قائم مقام امریکی قونصل جنرل جون وارنر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘آج ہم موسیقی اور اس کے ذریعے لوگوں کو قریب لانے کا جشن منارہے ہیں۔ موسیقی سے ہمیں یکساں جذبات کا تجربہ ہوتا ہے چاہے ہم کوئی سی بھی زبان بولتے ہوں، ہمارا رنگ کچھ بھی ہو اور چاہے ہماری سیاست کی ہیئت اور محبت و عقیدے کے اظہار کا طریقہ کچھ بھی ہو۔’’

میری مک برائڈ بینڈ نے کراچی کے دورے کے دوران مقامی میوزک بینڈ
Sounds of Kolachi کے ہمراہ ایک فیوژن گانا ‘‘ہوم’’ ریکارڈ کرایا اور ‘‘بیت السکون’’ میں یتیم بچوں کے ہمراہ وقت بھی گزارا۔ بینڈ نے کراچی آرٹس کونسل کی میوزک اکیڈمی کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے ایک میوزک ورکشاپ بھی منعقد کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ثقافتی سفیر کے طور پر میری مک برائڈ اور ان کا بینڈ پاکستان، سعودی عرب، روس، افغانستان، انڈونیشیا اور ویت نام سمیت دنیا کے 20 سے زائد ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکا ہے۔

بینڈ کی مرکزی گلوکارہ میری مک برائڈ ہیں جبکہ ارکان مین جون کینگلا، جون اسپرنی، آرمسٹیڈ ویلفورڈ اور ڈیو اسکیلیا شامل ہیں۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.