انٹر کے امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کیلئے مزید موقع

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سندھ کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں پر مشتمل کمیٹی سندھ بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے آخری موقع ختم ہونے والے انٹر کے امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کیلئے مزید موقع دینے کے فیصلے کی روشنی میں رواں سال آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپ کے ایسے امیدواروں کو خصوصی فیس کے ساتھ امتحانات میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کے پاس انٹر کے امتحانات میں بیٹھنے کا کوئی موقع نہیں رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے ایسے ناکام امیدوار جن کے پاس امتحانات دینے کا آخری موقع 2008ء سے 2017ء کے درمیان ختم ہوا ہے انہیں صرف 2018ء کے سالانہ امتحانات میں بیٹھنے کیلئے ایک موقع فراہم کیا جارہا ہے، ایسے امیدوار جو آخری موقع ختم ہونے کے بعد امتحانات میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ چھ ہزار روپے فیس کے ساتھ متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد اپنے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں، اس میں انرولمنٹ/رجسٹریشن فیس بھی شامل ہے۔انٹربورڈ نے ایسے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے امتحانی فارمز کے ساتھ پروفارما آف آئی ٹی سیکشن، انٹرمیڈیٹ کی اوریجنل مارکس شیٹ ، جس سال آخری موقع ختم ہوا اس کے ایڈمٹ کارڈ کی فوٹو کاپی، انرولمنٹ / رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی، میٹرک کے سرٹیفکیٹ اور مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لگانا ضروری ہے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.