توند کی چربی ختم کرنے کے لیے انتہائی موثر گھریلو شربت

15 Apr, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جسمانی وزن میں کمی لانا کوئی آسان کام نہیں، مگر بیشتر افراد اس بات سے واقف نہیں چند غذائیں اس مقصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں. اور یہ سب چیزیں آپ کے کچن میں موجود ہوتی ہیں بس انہیں استعمال کرنے کا طریقہ اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے. اضافی جسمانی وزن اور توند سے نجات دلانے والا مصالحہ ان چیزوں کو رات کو سونے سے پہلے مشروب کی شکل میں پینا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جبکہ جسمانی توانائی بھی بڑھتی ہے. جس کا طریقہ استعمال درج ذیل ہے.اجزاء --> ایک کھیراتھوڑا سا دھنیاایک لیموںایک کھانے کا چمچ کدو کش کی ہوئی ادرکایک کھانے کا چمچ ایلو ویرا جوسآدھا گلاس پانیطریقہ کارتمام اجزاءکا جوس نکالیں اور سونے سے قبل پی لیں. ایک ماہ تک یہ معمول برقرار رکھیں اور پھر ایک ہفتے کا وقفہ لیں، اس کے بعد اگر ضرورت ہو تو اس عمل کو پھر دہرائیں.اجزاءایک لیموںدو کھیرےایک مالٹاحسب ذائقہ شہدپودینہ حسب ذائقہایک لیٹر پانیطریقہ کارایک کھیرے کو بلینڈر میں ڈال کر جوس بنالیں جبکہ دوسرے کے ٹکڑے کرلیں، اب مالٹے اور لیموں کا عرق نکال لیں، اب جوس، کھیرے کے ٹکڑوں اور شہد کو کسی جگ میں ڈال کر مکس کرلیں. اسے مشروب کو پودینے کے پتوں سے سجالیں.
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: