سابق اداکارہ عائشہ خان کے ولیمے کی تصویر بھی سامنے آگئیں

16 Apr, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف سابق اداکارہ کی میجر عقبہ حدید ملک کے ساتھ مہندی اور نکاح کے بعد اب ولیمے کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ عائشہ خان گزشتہ --> دنوں میجر عقبہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھی جبکہ ان کی نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا تھا۔نکاح اور رخصتی کے بعد گزشتہ روز عائشہ خان کے ولیمے کا انعقاد کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں اور ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کے پیغامات دیئے گئے ہیں۔ولیمے کے موقع پر اداکارہ عائشہ خان نے سنہرے رنگ کا جوڑا زیب تن کیا تھا اور وہ ہمیشہ کی طرح انتہائی خوبصورت اور پرکشش دکھائی دے رہی تھیں جبکہ ان کے شوہر میجر عقبہ حدید ملک نے اپنا سیاہ رنگ کا یونیفارم پہنا ہوا تھا جس میں وہ ایک رعب دار شخصیت کے طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ عائشہ خان کے شوہر عقبہ حدید ملک پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں جو کہ برطانیہ کی مشہور زمانہ سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں برطانوی فوجی افسران کو تربیت دینے والے نہ صرف پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں بلکہ انہیں 1741 ءمیں قائم ہونے والی اس اکیڈمی کے پہلے مسلمان ٹرینر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔میجر عقبہ حدید ملک کے والد بریگیڈیئر حدید ملک کا تعلق بھی پاکستان آرمی سے ہے
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: