مانچسٹر سٹی سیزن کے اختتام سے قبل ہی چیمپئن بن گئی

16 Apr, 2018 پی ٹی وی نیوز
انگلش پریمئیر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی شکست کےبعد مانچسٹر سٹی چیمپئن بن گئی جبکہ اس کے سیزن میں ابھی پانچ میچ باقی ہیں۔مانچسٹر سٹی کی چیمپین بنے کی وجہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ویسٹ بروم وچ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر ایک صفر سے شکست بنی۔اب پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی ستاسی پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم اکہتر پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے گذشتہ سات سیزنز میں یہ تیسرا موقع ہے کہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کی ہے۔مانچسٹر سٹی نے اب تک لیگ میں تینتیس میچ کھیلے ہیں اور اس کے پانچ میچ ابھی باقی ہیں۔ ٹیم کو ان تینتیس میں سے صرف دو میچوں میں شکست ہوئی ہے اور اس نے لیگ میں اب تک ترانوے گول سکور کیے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: