آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

17 Apr, 2018 اب تک
آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقاتاسلام آباد: (16 اپریل 2018) سابق صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات ۔ بلوچستان کی امن وامان اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان میں امن وامان اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسیحی برادری کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعات کے حوالے سے بتایا کہ حکومت بلوچستان مسیحی برادری کے خلاف کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا اقلیتوں کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: