کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: ریگولر و پرائیویٹ طلباء کے ایڈمٹ کارڈز

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے بروز ہفتہ 19مئی سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلہ کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن گروپس کے ریگولر و پرائیویٹ طلباء کے ایڈمٹ کارڈز تیار ہوگئے ہیں،

کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے اپنے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے اتھارٹی لیٹرز کے ساتھ بروز جمعہ 11مئی سے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے ریگولر طلباء کے ایڈمٹ کارڈز وصول کرلیں جبکہ طلبہ و طالبات بروزپیر 14مئی سے اپنے ایڈمٹ کارڈز اپنے تعلیمی اداروں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح آرٹس گروپ کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں، جن امیدواروں کو بروز منگل 15مئی تک ایڈمٹ کارڈز موصول نہ ہوں وہ بروز بدھ 16مئی سے اپنے ایڈمٹ کارڈز کی نقول بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کرسکتے ہیں، ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کے لئے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی رسید، رجسٹریشن کارڈ یا رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی رسید اور میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لانا ضروری ہوگا۔یاد رہے آرٹس ریگولر کے ناکام رہنے والے امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ کی نقول حاصل کرنے کیلئے اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق شدہ درخواست اور دو پاسپورٹ سائز تصویریں دینا ضروری ہوگا۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.