دریائے نیلم پل حادثہ،ڈوبنے والوں کی تلاش جاری،طلباءو طالبات کی آخری سیلفی بھی سامنے آ گئی

image

مظفر آباد:وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تلاش آج بھی جاری رہے گی اورپاکستان نیوی کے سپیشل غوطہ غور ریسکیوآپریشن میں حصہ لیں گے ۔بے رحم موجوں کا شکار ہونے والے طلباءو طالبات کی آخری سیلفی بھی سامنے آگئی ہے جسے دیکھ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انتہائی افسوس و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دریائے نیلم پر جاگراں پل کے گرنے سے 25 سے زائد طلباءو طالبات دریا میں بہہ گئے تھے جن کا تعلق فیصل آباد کے نجی کالج اور لاہور کے میڈیکل کالج سے تھا ۔

سات طلباءوطالبات کی لاشیں اب تک نکالی جاچکی ہیں۔۔۔تصویر بشکریہ فیس بک

 سات طلباءوطالبات کی لاشیں اب تک نکالی جاچکی ہیں جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔خیال رہے کہ وادی نیلم کے تیز رفتار نالہ جاگراں پر قائم لوہے کا خستہ حال پل گزشتہ روز ٹوٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں فیصل آباد اورلاہور سے سیر کے لیے جانے والے 25سے ز ائد طلباءو طالبات دریا میں بہہ گئے تھے۔

25 سے زائد طلباءو طالبات دریا میں بہہ گئے تھے۔۔۔تصویر بشکریہ فیس بک

سیلفی بنانے کے دوران پل کا توازن بگڑا اور 25کے قریب طلبا ءوطالبات پانی میں جاگرے ،خوشاب سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی بھی پل پر موجود تھے۔ 3 بسوں پر 66 طلباءوطالبات سمیت 70 افراد تفریح کیلئے وادی نیلم گئے تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.