خیبرپختونخواحکومت اور کوریا کے درمیان پن بجلی کے منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پردستخط

16 May, 2018 اب تک
خیبرپختونخواحکومت اور کوریا کے درمیان پن بجلی کے منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پردستخطاسلام آباد:(15 مئی 2018) خیبرپختونخواحکومت اور کوریا کے درمیان پن بجلی کے منصوبے کی مفاہتی یادداشت پردستخط ہوئے جس کے تحت کوریا کالام میں 197 میگاواٹ بجلی کے منصوبے پر کام کرے گا۔کے پی کے ہائوس اسلام آباد میں خیبرپختونخواحکومت اور کوریا کے درمیان پن بجلی کے منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئے۔ منصوبے پر 50 ارب روپے کی لاگت آئے گی جبکہ خیبرپختونخواحکومت کو سلانہ 35 کروڑروپے کی آمدن ہوگی۔وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سستی بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پانچ سال میں 22 سومیگاواٹ کے معاہدوں پردستخط کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی معاہدہ کرتے ہیں تواسے پورا کرنے میں سات سے آٹھ سال لگ جاتے ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت کہتی ہے ہم نے لوڈشیدنگ ختم کردی لیکن بجلی پوری بھی ہوجائے پھربھی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خود بجلی چوری روکنا نہیں چاہتی۔ چیف جسٹس کو ہمارے صوبے میں تبدیلی نظر آگئی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: