پاکستان کی آئرلینڈ کے خلاف کامیابی لٹل اسٹارزکی مرہون منت

16 May, 2018 اب تک
پاکستان کی آئرلینڈ کے خلاف کامیابی لٹل اسٹارزکی مرہون منتڈبلن(16مئی، 2018)پاکستان کی آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں کامیابی لٹل اسٹارزنے دلائی۔فہیم اشرف،شاداب خان،امام الحق ،بابرخان اورمحمدعباس نے بیٹنگ اوربولنگ میں فتح گر کارکردگی پیش کی۔پاکستان نے آئرلینڈ کوواحد ٹیسٹ میں پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔قومی ٹیم کو کامیابی لٹل اسٹارز کی شاندارپرفارمنس کی وجہ سے ملی۔فہیم اشرف اورشاداب خان نے پہلی اننگ 6وکٹیں گرنے کے بعد118 رنز کی پارٹنرشپ سے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔فہیم اشرف نے ٹیسٹ ڈیبیو پرتیز ترین ففٹی بنائی۔شاداب نے دوسرے ٹیسٹ میں نصف سنچری اسکورکی۔آل راؤنڈر نے ٹیسٹ کے پہلے ہی اوورمیں وکٹ بھی حاصل کی۔لیگ اسپنر نے فاسٹ بولنگ کیلئے موزوں وکٹ پرپہلی اننگ میں تین اور دوسری میں ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔امام الحق اوربابراعظم نے160 رنز ہدف کے تعاقب میں14 رنز پر3وکٹیں گنوانے کے بعد126 رنز کی فتح گرشراکت قائم کی۔16-05-2018 Ireland little stars match Pakistan win
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: