نون لیگ کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل و دماغ سے غور کرنا ہوگا، چوہدری نثار

16 May, 2018 اب تک
نون لیگ کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل و دماغ سے غور کرنا ہوگا، چوہدری نثاراسلام آباد: (16 مئی 2018) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل و دماغ سے غور کرنا ہوگا۔ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ سیاستدان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے۔ یہ لمحہ انتہا تشویشناک ہے۔ غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں جبکہ محاذ آرائی سے صرف پارٹی نہیں ملک کو بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل و دماغ سے غور کرنا ہوگا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: