آزاد جموں کشمیر کے آئین میں ترمیم پربھارتی احتجاج مسترد

14 Jun, 2018 اب تک
آزاد جموں کشمیر کے آئین میں ترمیم پربھارتی احتجاج مسترداسلام آباد: (14 جون، 2018)پاکستان نے آزادجموں کشمیرکے آئین میں تیرہویں ترمیم پربھارتی احتجاج مستردکردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت سات دہائیوں سے کشمیرسے متعلق دعوے کرتاآرہاہے جسے پاکستان مستردکرتاہے،بھارتی دعوے کی کوئی ٹھوس شہادت نہیں ساتھ ہی پاکستان آزادجموں کشمیرکے آئین میں ہونے والے تیرہویں ترمیم پر بھی بھارتی احتجاج کو مسترد کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی قسمت کا فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے ، بھارت پراپیگنڈہ کرکے کشمیر میں پیلٹ گنز اور انسانی حقوق کی اصل صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے ۔ کشمیری عوام کا فیصلہ انکی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کے جھوٹے دعوے چھوڑ کر مقبوضہ کشمیر سے اپنے غیر قانونی قبضہ کے خاتمہ کے لیے اقدامات کرے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: