ماہرہ خان نے نوجوان لڑکیوں سے ویٹ کی جانب سے دیے گئے ڈنر پر ملاقات کی

image
مشہور اداکارہ ماہرہ خان جو کے ویٹ کی ایمبیسڈر بھی ہیں نے نوجوان لڑکیوں سے ویٹ کی جانب سے منعقد کیے گئے ڈنر پر ملاقات کی جو کے2018 کے شروع میں پورے پاکستان سے ویٹ کے مقابلے میں شریک ہوئی تھیں۔ یہ ڈنر جیتنے والی خوش نصیب لڑکیوں کے اعزاز میں دیا گیا تھا۔ اس مقابلے کا مقصد مقابلے میں شریک نوجوانوں کو پاکستان کی بہترین ترین اداکارہ اور ٹیلنٹ سے نوجوان نسل کو سیکھنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔


ماہرہ اپنی خوداعتمادی اور اپنی شخصیت کی وجہ سے نوجوان نسل میں بہت مقبول ہیں۔ ماہرہ نے اس سے پہلے بھی کئی سماجی مسائل پر اپنی آواز بلند کی ہے۔ جس میں عورتوں کے حقوق بھی شامل ہیں۔ ڈنر کے دوران ماہرہ نے اپنی کامیا بی کا راز بتایا جس میں انہوں نے پانچ ویلوز پر بات کی۔ جن میں ، اعتماد، چارم، عقل،اچھے سے بات چیت اور ایک صحت مند لائف اسٹائل شامل ہیں۔ یہی ویلوز ویٹ اکیڈمی میں بھی شامل ہیں جو کے نوجوان لڑکیوں کو ایک پلاٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ جس کے جدید لرننگ سسٹم کی وجہ سے ملک بھی میں دس لاکھ خواتین فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کے،"ہماری سوسائٹی میں خوبصورتی ایک چھوٹے سے سانچے میں بند کی ہوئی ہے جیسے رنگ،جلد،قد اور شکل۔ جب کے اصل خوبصورتی اس سے کہیں زیادہ گہری ہے۔ میرا ماننا ہے کے پاکستانی خواتین میں بہت کچھ حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، لیکن وہ ہمارے معاشرے کے بوسیدہ اور فرسودہ رواجوں کی وجہ سے پیچھے رہ جاتی ہیں۔ ویٹ اکیڈمی نے ایک بہترین پلاٹ فارم فراہم کیا ہے جہاں سے لاکھوں لڑکیوں تک یہ پیغام پہنچے گا کے وہ اپنے ڈر کو ہرا کر اپنے خوابوں کو پورا کر کے جی سکتی ہیں چاہے ہو کوئی بھی ہوں اور کہیں سے بھی آئی ہوں۔ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کے میں اس سفر میں ان کی رہنمائی کر رہی ہوں۔

ریکٹ بینکیزر کے چیف ایگزکیٹو(ویٹ بنانے والا ادارہ)فہد اشرف نے کہا،"ویٹ اکیڈمی 2017 میں اس عزم کے ساتھ میدان میں آئی کے خوبصورتی کے جو خودساختہ معیار ہیں ان کو اب تبدیل کیا جانا چاہیئے۔ایک کمپنی کی حیثیت سے ہم اس کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کے ہم اپنے کسٹمر کی زندگی میں ایک صحتمند اور خوشحال تبدیلی لائیں۔ ہمارا عزم ہے کے ہم لاکھوں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنائیں۔ پاکستان کی خواتین بلاشبہ انتہائی ہنرمند ہیں لیکن ان کے پاس رہنمائی اور مواقعوں کا فقدان ہے جس سے وہ اپنے ہنر اور قابلیت کو چھو سکیں۔ ویٹ اکیڈمی سے ہمارا یہ ارادہ ہے کے ہم خواتین کو ان کے زیا دہ سے زیادہ پوٹینشل تک پہنچنے میں ان کی مدد کریں۔

ایونٹ کا اختتام ویٹ کی نئی کیمپین "#Unpose"کی لانچ سے ہوا جوکے خواتین کے اندر اس اعتماد کو اجاگر کرے گی کے وہ اپنے آپکو صحیح طریقے سے بیان کر سکیں۔ یہ کیمپین ایک انتہائی دلچسپ مقابلے پربھی مشتمل ہے جس کی جیتنے والی 12 لڑکیوں کو چانس ملے گا کے وہ مس ویٹ پاکستان کے اگلے سیزن میں حصہ لے سکیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.