کنٹرول لائن کے دونوں جانب، دنیا بھرمیں آج یوم شہدا کشمیر منایا جائےگا

13 Jul, 2018 اب تک
کنٹرول لائن کے دونوں جانب، دنیا بھرمیں آج یوم شہدا کشمیر منایا جائےگاسری نگر : (13 جولائی 2018) کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں یوم شہدا کشمیر آج منایا جائے گا۔ گھروں میں نظربند حریت قیادت نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال اور مارچ کی اپیل کی ہے۔کشمیری میڈیا کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر کے کشمیری ہر سال تیرہ جولائی کو یوم شہدا کشمیر مناتے ہیں اور تیئس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ تیرہ جولائی انیس سو اکتیس کو ڈوگرہ مہاراجہ کی افواج نے سرینگر جیل کے باہر احتجاج کرنیوالے کشمیریوں پر فائرنگ کرکے تیئس افراد کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔ ڈوگرہ مہاراجہ کے محل کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا اعلان کرنیوالے کشمیری شہری عبدالقدیر کے خلاف دہشتگردی اور ڈوگرہ مہاراجہ کے خلاف عوام کو اکسانے کا مقدمہ چل رہا تھا۔حریت مزاحمتی فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، اشرف صحرائی، یاسین ملک اور دیگر نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال اور نقش بند صاحب کی جانب مارچ کی اپیل کی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: