میٹرک سائنس گروپ کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان

image
کراچی۔۔۔ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ ریگولر کے سالانہ امتحانات2018 کی مارک شیٹس جاری کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارک شیٹس ان کی درسگاہوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کر دی جائیں گی اور طلبا و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی مارک شیٹس حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال فرسٹ فلور بلاک B سے صبح9:30بجے سے شام 4بجے تک مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ 15اگست کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔ جمعرات 16 اگست کوجمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، ملیر۔جمعہ 17اگست کو لانڈھی، کورنگی، صدر،بن قاسم، کیماڑی، سائٹ، لیاری جبکہ 18 اگست کو اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن ، گڈاپ کی مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اسکروٹنی کے فارم بھی 15اگست سے 20ستمبر 2018تک جمع کئے جائیں گے۔ انہوں نے طلباء وطالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اسکروٹنی فارم نیشنل بینک ، حبیب بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کر کے وہیں جمع کروا سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.