اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے ہوم اکنامکس ، آرٹس گروپ کے خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان بروز منگل 4 ستمبر 2018ء کو دوپہر دو بجے بورڈ کے کمیٹی روم میں کیا جائے گا،
اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک
تقریب بھی منعقد کی جائے گی، نتائج ہماری ویب پر بھی دیکھے جاسکیں گے-