" عمران خان کا ساتھ کیوں دیا" دو انتہائی اہم شخصیات کو پارٹی سے نکال دیا

11 Sep, 2018 روزنامہ اوصاف
اورکزئی ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے پر اپنے پارٹی کےاہم رکن کی ممبر شپ ختم کردی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ضلع ناظم اسدا للہ اور ساتھی کونسلر صاحبزادہ گل کو پارٹی سے نکال باہر کر دیا ۔ جے یو آئی ف کا ہنگامی اجلاس ضلع امیر مفتی دین اظہر حقانی کے زیر سر پر ستی منعقد ہوا جس میں ضلع ہنگو جے یو آئی امیر مفتی دین اصغر ،ضلعی جنرل سیکٹر ی مولانا رحمت اللہ زار سیکٹری اطلاعات مسعود الرحمن --> اور دیگر علماء کرام ،عہدیدران شریک تھے اجلاس میں تفصیلی غور ،وخوص اور جائز ہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی قواعد ،ضوابط پر کوئی سمجھو تہ نہ کر تے ہو ئے جے یو آئی کے سابق ضلع نا ظم ہنگو منفتی عبید اللہ کے انتخا بی استعفی کے بعد ضلر نظا مت کے عہدہ کے لئے موجود ضلع ناظم اسد اللہ وزیر اور ضلعی کو نسلر صاحبزاد گل کو مخا لف سیاسی حریف تحریک انصاف پاکستان سے سیاسی گٹھ جوڑ بر تنے پر پارٹی رکینت منسوخ کرتے ہو ئے دونوں کو جے یو آئی ف سے فارغ کر نے کا اعلان کیا گیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: