ساف کپ چیمپئن کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آج بھارت سے ہوگا

12 Sep, 2018 اب تک
ساف کپ چیمپئن کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آج بھارت سے ہوگاڈھاکہ:(12 ستمبر 2018) ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کپ کے سیمی فائنل میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہونگے۔بنگلادیش میں جاری ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن “ساف” چیمپئن شپ کا ناک آؤٹ مرحلے میں آج کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہوں گے۔سیمی فائنل بانگا بندھو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہو گا۔دونوں ٹیموں پانچ سال بعد آمنے سامنے ہونگی۔قومی فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین سمیت کھلاڑیوں نے قوم سے جیت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔قومی فٹبال ٹیم نے بھوٹان اور نیپال کو شکست دے کر تیرہ سال بعد فائنل فور میں جگہ بنائی اور ٹائٹل پر نظریں جما لی ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: