انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کوہلی کو دنیا کا بدترین کھلاڑی قرار دیدیا

12 Sep, 2018 اب تک
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کوہلی کو دنیا کا بدترین کھلاڑی قرار دیدیالندن: (12 ستمبر 2018) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ریویو لینے کے معاملے میں دنیا کا بدترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کی دوسری اننگز میں ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد اوپنر الیسٹرکک اور جوئے روٹ نے سنچریاں اسکور کرتے ہوئے مجموعے کو مستحکم کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران ابتدائی 12 اوورز میں ہی بھارت نے اپنے کوٹے کے دونوں ریویوز ضائع کردیے جس کی وجہ سے ٹیم کو بعد میں خمیازہ بھی بھگتنا پڑا۔ویرات کوہلی ریویو کے حوالے سے فیصلہ سازی میں ہمیشہ ہی کمزور ثابت ہوئے ہیں، اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر وہ ریویو ضائع کرچکے۔ اسی وجہ سے مائیکل وان نے انھیں ریویو کے معاملے میں دنیاکابدترین کرکٹر قرار دیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: