میٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات اور رجسٹریشن و پرمیشن کے فارم بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے میٹرک
کے ضمنی امتحانات 2018کے فارم بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں 5اکتوبرتک
توسیع کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اور جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ سالانہ
امتحانات 2018کے پرچوں میں فیل ہو جانے والے طلباء وطالبات جلد ہی اپنے فارم جمع
کرا دیں۔اس کے علاوہ نویں و دسویں کلاس کے رجسٹریشن اور پرمیشن فارم برائے سال
2019جمع کرانے کی تاریخ میں بھی بغیر لیٹ فیس کے 15اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ تاریخ گزرنے کے بعد پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ
فارم وصول کئے جائیں گے۔