بھارت کے بعد پاکستان میں بھی ’می ٹو‘ کا آغاز، جنید اکرم پر الزام عائد

11 Oct, 2018 اب تک
بھارت کے بعد پاکستان میں بھی ’می ٹو‘ کا آغاز، جنید اکرم پر الزام عائدویب ڈیسک:(11 اکتوبر 2018) گزشتہ چند ہفتوں سے پڑوسی ملک بھارت کی خواتین ’می ٹو‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرکے اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعات اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے معاملات کو سامنے لا رہی ہیں۔اب پاکستان میں بھی اس حوالے سے مہم کا آغاز ہوچکا ہے اور آغاز میں ہی ملک کے ایک سوشل میڈیا اسٹار پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔اگرچہ پاکستان میں تین دن قبل ہی سابق نیوز اینکر اور ٹی وی ہوسٹ رابعہ انعم نے ایک مبہم ٹوئیٹ کرکے ‘می ٹو’ مہم کو پاکستان میں شروع کرنے کا آغاز کردیا تھا۔تاہم اب اس حوالے سے مزید بہادر خواتین سامنے آئی ہیں اور انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعات سے پردہ اٹھایا ہے۔رابعہ انعم نے 9 اکتوبر کو ٹوئیٹ کی تھی ’کچھ لڑکیاں ایک نامور سوشل میڈیا صارف اور کامیڈین کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں جس نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا، اس شخص نے نہ صرف درجنوں لڑکیوں سے جھوٹ کہا بلکہ انہیں خاموش رہنے پر بھی مجبور کیا ہے، کچھ لڑکیاں میرے پاس مدد کے لیے بھی آئیں ہیں، کیا کرنا چاہیے؟‘So Several Young Girls are speaking out against the Sexual harassment attempts by a Known Social media Guy and a Comedian. He not only lied to a dozen girls but now also pressurising them to stay quiet. Some of the girls have reached out to me for help.Kya karna chahye?— Rabia Anum Obaid (@RabiaAnumm) October 9, 2018انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ تقریباً ہر لڑکی کے پاس اس کامیڈین کے خلاف ثبوت موجود ہیں لیکن وہ پبلک میں سامنے آنے سے صرف اس لیے ڈر رہی ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے۔بعد ازاں رابعہ سے ان کی ٹوئیٹ پر صارفین نے سوال کیا کہ وہ اس کامیڈین کا نام سب کے سامنے لائیں، جبکہ کئی افراد نے انہیں اس معاملے کو آگے بڑھانے کا مشورہ بھی دیا۔ ان کی اس ٹوئیٹ کے بعد کئی افراد نے کامیڈین اور سوشل میڈیا اسٹار جنید اکرم کا نام بھی لیا۔سدرا عزیز نامی صارف نے لکھا کہ یہ لوگ جس متعلق بات کر رہے ہیں، وہ جنید اکرم ہی ہے۔She is talking about Junaid Akram. About time we name and shame people, parosi mulk se kuch seekh len hum yahan. https://t.co/E3ZZlbmlrZ— Sidra Aziz (@NamkeenJalebi) October 9, 2018جنید اکرم کی جانب سے مبینہ طور جنسی ہراساں کی جانے والی لڑکیوں نے بتایا کہ جنید اکرم کس طرح ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے تھے اور کس طرح ان سے واٹس ایپ اور دیگر ذرائع سے ہونے والی چیٹنگ کے دوران انہیں فحش پیغامات بھیجتے تھے۔جنید اکرم پر الزامات لگانے والی خواتین کا دعویٰ تھا کہ کامیڈین ان کے ساتھ نہ صرف برا سلوک کرتے رہے، بلکہ ان کے ساتھ نامناسب رویہ اور حرکتیں کرنے سمیت ان سے فحش زبان میں گفتگو بھی کرتے تھے اور مختلف قسم کے مطالبات بھی کرتے تھے۔جنید اکرم پر الزامات لگانے والی خواتین میں سے ایک کا کہنا تھا کہ جن دنوں میں انہیں کامیڈین نے جنسی طور پر ہراساں کیا، اس وقت وہ محض 16 سال کی تھیں اور انہوں نے اپنا او لیول مکمل کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ جنید اکرم کو بہت پسند کرتی تھیں، اس لیے وہ ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتی رہتی تھیں، لیکن بعد ازاں کامیڈین نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا، کیوں کہ بقول ان کے ایسا کرنے سے کچھ عمر رسیدہ افراد لڑکی کو ہراساں کریں گے۔دوسری جانب الزامات سامنے آنے کے بعد جنید اکرم نے ٹوئیٹ کے ذریعے ان الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ انہیں بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔Dear All, I have come across some distressing tweets/posts on social media disparaging/defaming me and my name. I would like to state categorically that the assertions made in such tweets are absolutely false, and that I intend to pursue my legal remedies so as to protect myself— Puffin Man (@junaidakram83) October 11, 2018اپنی مختصر ٹوئیٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ بلیک میلر یا کسی کو ہراساں کرنے والے انسان نہیں ہیں، بلکہ وہ بہت ہی ملنسار شخص ہیں۔جنید اکرم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر انہیں بدنام اور ان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، جس کے لیے انہوں نے قانونی ٹیم کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔In relation to this, I have already met my legal team, and the wheels have already been set in motion to bring to book those who are trying to hurt me and people associated with me. God bless.— Puffin Man (@junaidakram83) October 11, 2018ٹوئیٹ کے علاوہ نجی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے جنید اکرم نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ وہ سوشل میڈیا اسٹار ہیں اور وہ ہر قسم کے لوگوں سے بات کرتے ہیں، تاہم ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں اور لگائے گئے الزامات کو اپنے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج تک کسی کو بلیک میل اور ہراساں نہیں کیا۔جنید اکرم نے کہا کہ الزامات لگائے جانے کے بعد انہوں نے قانونی ٹیم کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور وہ اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا جواب دینے کو تیار ہیں۔یہ بھی پڑھیےاداکار عامر خان کا جنسی ہراسانی میں ملوث ہدایتکار کی فلم چھوڑنے کا اعلاناداکار عمران خان بھی جنسی ہراسانی کیخلاف بول پڑےSpread the loveAbbTakk News accused Entertainment harassment Junaid Akram Metoo Pakistan Rabia Anum Stand up Comedian بھارت کے بعد پاکستان میں بھی ’می ٹو‘ کا آغاز، جنید اکرم پر الزام عائد
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: