لیثررلیگس انٹرکلب چمپئن شپ میں قادری اسپورٹس کے طحہ گوہر کی شاندار ہیٹرک

image
فینکس ‘ ریڈزکالج‘رینیگیٹس‘ شافین ایف سی‘آر ایف یونائیٹڈ‘مسلم رینجرزاور قادری اسپورٹس کی جیت کراچی سٹی اور برنلے برابر‘ پارک ویو‘ نارتھ ایف سی‘ ریڈآرمی‘ معمار‘ ڈریم ایف سی‘تاج سینٹر‘بلیک فورٹ کو شکست

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لیثررلیگس کے زیر اہتمام سکسٹین اسٹار گراؤنڈکی سرسبز فیلڈ پر انٹرکلبس چمپئن شپ کے دوسرے لیگ راؤنڈ میں 7میچوں کے فیصلے ہوگئے جبکہ ایک مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔ رئیل اسٹار‘ نارتھ ایف سی‘معمار اسپورٹس‘تاج سینٹراور بلیک فورٹس کا سفر ختم ۔ریاض احمد، ایریا منیجر کراچی کے مطابق ایونٹ میں 24ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں 3,3کے 8گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ کی فاتح کو 7ہزار اور رنر اپ کو 3ہزار جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ ٹاپ اسکورر اور بیسٹ گول کیپر کو ایک ایک ہزار روپے کا کیش پرائز ملے گا۔ گروپ ’اے‘ میں فینکس ایف سی نے پارک ویو کو 4-1کی کاری ضرب لگائی۔ طحہ محمود اور اسمٰعیل قیوم نے فاتح ٹیم کیلئے 2,2بار گیند کونشانہ پر پھینکا۔انس نے ناکام سائیڈ کا واحد گول اسکور کیا۔گروپ ’بی‘ میں ریڈزکالج کو نارتھ ایف سی پر 2-1کی سبقت حاصل ہوئی۔رافع انصاری نے اپنی ٹیم کیلئے 2گول جبکہ خلیفہ نے اپنی ٹیم کے خسارے کو کم کیا۔گروپ ’سی‘ میں کراچی سٹی اوربرنلے ایف سی کا مقابلہ 0-0کی برابری پر ختم ہوا۔گروپ ’ڈی‘ میں رینیگیٹس نے ریڈ آرمی کو 2-1سے مات دی۔ حارث اور عمیر فاتح ٹیم کے اسکورر تھے جبکہ ناکام ٹیم کا واحد گول بلال بلوچ نے بنایا۔گروپ ’ای‘ میں ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ ڈسٹرکٹ سینٹرل چمپئن معمار اسپورٹس اور شافین ایف سی کے مابین کھیلا گیا۔ معماراسپورٹس مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل شافین ایف سی کو 4-2کی حیران کن فتح حاصل ہوئی۔ فاتح ٹیم کیلئے عثمان نے 2، ایک ایک گول شافین اور عبدالرافع نے اسکور کیا۔زاہد نے معمار اسپورٹس کے دونوں گول بنائے۔ گروپ ’ایف‘ میں آر ایف یونائیٹڈ کو پہلی کامیابی حاصل ہوئی۔ جب انہوں نے ڈریم ایف سی کو 3-1سے ٹھکانے لگایا۔ زید ، حمزہ اور فہد فاتح ٹیم کیلئے گول اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ منیب آزاد نے ڈریم ایف سی کا واحد گول بنایا۔گروپ’جی‘ میں مسلم رینجرز کو تاج سینٹرل کیخلاف عادل کے واحد اورفیصلہ کن گول کی بدولت 1-0کی فتح حاصل ہوئی۔گروپ ـ’ایچ‘ میں قادری اسپورٹس نے بلیک فورٹ کو 3-0کی ضرب لگائی۔ طحہ گوہر نے اپنی ٹیم کیلئے تینوں گول اسکور کرکے ہیٹرک اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ریفری ابرار، صدیق، ذوالفقار اور محمد فیاض جبکہ میچ سپروائزر سید خورشید علی شاہ اور ابتسام شہروز تھے۔گروپ میچز کا تیسرا اور آخری راؤنڈ 11نومبر کو کھیلا جائیگا۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.