کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: ضمنی امتحانات کے ایڈمٹ کارڈز جاری

06 Dec, 2018 ہماری ویب
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2018ء کے کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ او ر سائنس گروپ کے پرائیویٹ طلباء کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں-

جن امیدواروں کو بروز منگل 11دسمبر 2018ء تک ایڈمٹ کارڈز موصول نہ ہوں وہ بروز بدھ 12دسمبر 2018ء سے اپنے ایڈمٹ کارڈز کی نقول بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کے لئے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی رسید، رجسٹریشن کارڈ اور میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لانا ضروری ہوگا، جن امیدواروں نے بورڈ سے کسی قسم کی پرمیشن لی ہے تو وہ پرمیشن لیٹر کی فوٹو کاپی بھی ساتھ لائیں۔ یاد رہے ریگولر / Ex-Students کو ایڈمٹ کارڈ کی نقول حاصل کرنے کیلئے اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق شدہ درخواست اور دو پاسپورٹ سائز تصویریں دینا ضروری ہوگا۔  


Click here for Online Academic Results

 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: