میٹرک بورڈ نے ضمنی امتحانات 2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا

image
سائنس گروپ میں پاس ہونے والے امیدواروں کی شرح 50.09فیصد جبکہ جنرل گروپ ریگولر میں 55.61 فیصد رہی

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس وجنرل گروپ (ریگولر اور پرائیویٹ) ضمنی امتحانات سال 2018کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا ہے کہ سائنس گروپ میں29ہزار576امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی،29 ہزار 480امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ ان امیدواروں میں سے14ہزار 768 نے کامیابی حاصل کی،اس طرح کامیاب ہونے والے امیدواروں کی مجموعی طور پر شرح 50.09 فیصد رہی۔ اسی طرح جنرل گروپ ریگولر میں 3ہزار 390امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 3ہزار 370امیدوار شریک ہوئے۔ان امیدواروں میں سے1ہزار 874امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،مجموعی طور پر کامیاب امیدواروں کی شرح55.61 فیصد رہی۔اسی طرح جنرل گروپ پرائیویٹ امیدواروں کے اعداد و شمار کے مطابق 2ہزار 531نے رجسٹریشن کرائی ،2ہزار 474امیدوار شریک ہوئے۔ان طلبہ و طالبات میں سے1ہزار 258امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، مجموعی طور پرکامیابی کی شرح 50.85فیصد رہی۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.