کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان

04 Jan, 2019 ہماری ویب
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

 اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین انعام احمد نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 4798امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 4603امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 702امیدواروں نے تمام سات پرچوں میں، 743 نے چھ پرچوں، 487 نے پانچ پرچوں، 558 نے چار پرچوں میں، 581 نے تین پرچوں میں، 636 دو پرچوں میں جبکہ 687 نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 6422 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 5864 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1314 نے تمام چھ پرچوں میں، 1604 نے پانچ پرچوں میں، 1059 نے چار پرچوں میں، 774 نے تین پرچوں میں، 542 نے دو پرچوں میں جبکہ 355 نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔


Click here for Online Academic Results

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں