جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ون ڈے اہم ہے، سرفراز احمد

18 Jan, 2019 اب تک
جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ون ڈے اہم ہے، سرفراز احمدویب ڈیسک:(18 جنوری 2019) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں فتح کے ساتھ سیریز کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیریز کا پہلا میچ اہم ہوتا ہے، کوشش کریں گے کہ فتح کے ساتھ اعتماد حاصل کرتے ہوئے اگلے میچز میں جائیں۔ جنوبی افریقی کنڈیشنز میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مشکل پیش آتی ہے اور پہلے بیٹنگ کا موقع ملا تو بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجانا ہوگا۔سرفراز احمد نے کہا کہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی اہم ہے، سیریز کے دوران مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے، فخرزمان ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، اوپنر کو نیچرل گیم کھیلنے کے لئے کہا جاتا ہے لیکن ان کا کریز پر قیام بھی ٹیم کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل چیلنج ہے لیکن شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔AbbTakk News home ground matches pakistan cricket etam captain Sarfaraz Ahmed series South Africa Sports جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ون ڈے اہم ہے، سرفراز احمد

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں