ایل او سی کی خلاف ورزی، جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

18 Jan, 2019 چینل24

اسلام آباد (24 نیوز) بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ، ایل او سی کے کھوئی رتہ اور کوٹ خطیرہ سیکٹروں میں شہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ،، پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے کھوئی رتہ اور کوٹ خطیرہ سیکٹروں میں شہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ائی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور دو کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: