اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی
تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر کے امتحانات میں 39699امیدواروں نے
رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 38861امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 10803 نے
تمام سات پرچوں میں، 5557 نے چھ پرچوں میں، 4534 نے پانچ پرچوں میں، 3981 نے چار
پرچوں میں، 3699 نے تین پرچوں، 3519 نے دو پرچوں میں جبکہ 3660 نے ایک پرچے میں
کامیابی حاصل کی۔ یہ نتائج ہماری ویب پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں-