ماہرہ خان پشاور زلمی کی میں برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

image
ماہرہ خان پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ،ماہرہ خان کو ایک بار پھر زلمی فیملی میں خوش آمدید، جاوید آفریدی

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن فور کے لیے بھی ماہرہ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا یے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام کے زریعے ماہرہ خان کو زلمی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ ماہرہ خان کو ایک مرتبہ پھر زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ ماہرہ خان پشاور زلمی کی بڑی سپورٹرز میں سے ایک ہیں اور پی ایس ایل تھری میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر اور دبئی میں ہونیوالے میچز اور کراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کی سپورٹ کے لیے موجود تھیں۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.