امام الحق پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل

image
ابھرتے ہوئے نوجوان اوپننگ بیٹسمین امام الحق پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل، چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی جانب سے خوش آمدید

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے پاکستان کے نوجوان اوپننگ بیٹسمین امام الحق کو پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ امام الحق کو بطور اکیسواں کھلاڑی پشاور زلمی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا یے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے امام الحق کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امام الحق کی شمولیت سے زلمی اسکواڈ مزید مظبوط ہوگا۔

تئیس سالہ امام الحق 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 40.61 کی اوسط سے ،853رنز بناچکے ہیں۔ امام الحق اکیس ون ڈے میچز میں پانچ سینچریوں اور پانچ نصف سینچریوں کی مدد سے 1090رنز بناکر محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں -


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.