میٹرک بورڈ، نویں اور دسویں جماعت 2019کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری ---

image
اسکولوں کے سربراہان دی گئی تاریخوں میں ایڈمٹ کارڈشیڈول کے مطابق حاصل کر سکتے ہیں ، پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے 20 مارچ 2019 سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے ایڈمٹ کارڈزاور امتحانی شیڈول جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاکB سے صبح ساڑھے9 بجے سے شام 5 بجے تک دی گئی تاریخوں کے مطابق ایڈمٹ کارڈ اور شیڈول حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 28 فروری کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آبا۔ یکم مارچ کوجمشید ٹاؤن، گلشن اقبال۔2 مارچ کو ملیر، بن قاسم ، گڈاپ، 4مارچ کو کورنگی،لانڈھی، شاہ فیصل۔ 5مارچ کو صدر، لیاری، سائٹ ، کیماڑی، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ بعد ازاں 20مارچ کو صبح نہم و دہم جماعت سائنس گروپ حیاتیات نظری،(دوپہر) نہم و دہم جماعت جنرل گروپ جنرل سائنس۔ 21مارچ کو (صبح)دہم جماعت اردو لازمی نارمل کورس، اردو سلیس، جغرافیہ آف پاکستان۔ (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ عربی، فارسی، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل۔ 22مارچ کو (صبح) نہم و دہم جماعت کمپیوٹر اسٹیڈیز نظری، (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ اسلامک اسٹیڈیز، تاریخ اسلام۔ 25 مارچ کو (صبح) دہم جماعت ریاضی۔ (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ علم شہریت، علم بدن و حفظان صحت، تاریخ ہندو پاکستان، غذا اور تغزیہ نظری، کمپیوٹر اسٹیڈیز (اختیاری، نظری)۔ 26مارچ کو (صبح) نہم جماعت کیمیا نظری، (دوپہر) نہم و دہم جماعت جنرل گروپ سندھی سلیس (لازمی)، سندھی نارمل کورس، اردو متبادل، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول۔ 27مارچ کو (صبح) دہم جماعت اسلامیات لازمی، اخلاقیات (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ اسلامیات، اخلاقیات۔ 28مارچ کو (صبح) نہم جماعت سندھی سلیس ، سندھی نارمل کورس، اردو متبادل، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول۔ (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت مطالعہ پاکستان۔ 29مارچ کو (صبح) دہم جماعت طبیعات نظری، (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ تجارتی جغرافیہ، جغرافیہ (اختیاری)ملبوسات، و پارچہ بافی۔ 30مارچ کو (صبح) نہم جماعت انگریزی لازمی (پرچہ اول)۔ (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت ریاضی۔ یکم اپریل (صبح) انگریزی لازمی (پرچہ دوم)۔ (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ اردو (لازمی) نارمل کورس، اردو سلیس (لازم) جغرافیہ آف پاکستان (پرچہ دوم)۔ 2اپریل کو (صبح) نہم جماعت مطالعہ پاکستان۔ (دوپہر) جنرل گروپ نہم ودہم جماعت انگریزی (لازمی) پرچہ اول۔ 3اپریل کو (صبح) دہم جماعت کیمیا (نظری)۔ (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت انگریزی (لازمی) پرچہ دوم۔ 4اپریل کو (صبح) دہم جماعت انگریزی لازمی(پرچہ اول) (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ معاشیات، انتظام برائے اصلاح خانہ۔ 5اپریل کو (صبح) دہم جماعت مطالعہ پاکستان۔ (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، بچے کی نشوونما اور خاندانی زندگی۔ آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ (نظری)۔ 6اپریل کو (صبح) دہم جماعت سندھی سلیس، سندھی نارمل کورس، اردو متبادل کورس، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ اردو ادب، سندھی ادب، انگریزی ادب، گجراتی ادب اور آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ (عملی امتحانات) کے امتحانات لئے جائیں گے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.