وفاقی بجٹ اوراسٹرٹیجی پیپرز کی تیاری میں تاخیر کا خدشہ

24 Mar, 2019 روزنامہ خبریں
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزارت خزانہ کی جانب سے وزارتوں وڈویڑنز کو بار بار یادہانی کے باوجود اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ اور 3سالہ بجٹ اسٹرٹیجی پیپرز کیلیے معلومات فراہم نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس سے بجٹ سازی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔فیڈرل بورڈا?ف(ایف بی ا?ر)نے خزانہ ڈویڑن کو بجٹ اسٹرٹیجی پیپرز کی تیاری کیلیے بریفنگ کو حتمی شکل دینے کیلیے متعلقہ ڈپارٹمنٹس کو فوری طور پر مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کیلیے وارننگ دے دی ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ بجٹ سازی و بجٹ اسٹرٹیجی پیپرز کیلیے ایف بی ا?رکا پارٹ سب سے اہم ہے اور ایف بی ا?ر کی جانب سے بھی خزانہ ڈویڑن کو ابھی تک معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔دوسری جانب ایف بی ا?ر حکام کا کہناہے کہ خود ابھی تک ایف بی ا?ر کو بار بار یادہانی کے باوجود فیلڈ فارمشنز و متعلقہ ڈپارٹمنٹس کی جانب سے 3 سالہ بجٹ اسٹرٹیجی پیپرز20 -2019 تا22-2021 کیلیے معلومات فراہم نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث ا?ئندہ مالی سال20 -2019 کیلیے بجٹ سازی میں تاخیر کا خدشہ ہے۔اس بارے میں ایکسپریس کو دستیاب دستاویزکے مطابق ایف بی ا?ر ہیڈ کوارٹرزکی جانب سے تمام ممبران اور ڈائریکٹر جنرل براڈننگ ا?ف ٹیکس بیس کو مراسلے بھجوائے گئے ہیں جس میں کہاگیا ہے کہ جنوری2019 سے ان لینڈ ریونیو اورکسٹمز ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر ونگز و فیلڈ فارمشنزکو لیٹر جا رہے ہیں کہ 3سالہ بجٹ اسٹرٹیجی پیپرز کی تیاری کیلیے درکار معلومات فراہم کی جائیں مگر باربار یادہانی کے باوجود ابھی تک مطلوبہ میٹریل و معلومات نہیں بھیجی گئیں جس سے بجٹ میکنگ پراسیس متاثر ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا ایک بار پھر ریمائنڈر بھجوایا جارہاہے کہ جلدازجلد معلومات فراہم کی جائیں تاکہ بریفنگ تیارکرکے خزانہ ڈویڑن کو بھجوایا جاسکے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں