اسلام آباد میں جاری گلوبل زلمی لیگ کا گروپ اسٹیج اختتام کو پہنچ گیا

image
کل سے کوارٹر فائنل مرحلے کے سنسنی خیز میچز کا آغاز ہوگا

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے ایم آئی سی اور بھٹو گراؤنڈ پر گلوبل زلمی لیگ کے میچز کا سلسلہ جاری ہے ۔ لیگ کے ساتویں روز کھیلے گئے پہلے میچ میں امریکہ کی اسٹیٹس زلمی نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے جوہانسبرگ زلمی کو 8وکٹوں سے ہرادیا ۔ اسٹیٹس زلمی نے 153رنز کا ہدف پندرہ اعشاریہ چار اوورز میں حاصل کیا ۔ ایک اور میچ میں مانامہ زلمی نے الریاض زلمی کو 18رنز سے ہرادیا ۔ مانامہ زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمران بٹ کے 53رنز کی بدولت سات وکٹوں پر 180رنز بنائے ۔ جواب میں الریاض زلمی کی ٹیم 162رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ ماجد عباسی نے فاتح ٹیم کی جانب سے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دن کے تیسرے میچ میں دبئی زلمی نے وکٹوریہ زلمی کو 20رنز سے ہرادیا ۔ دبئی زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2وکٹوں پر 238رنز بناڈالے۔ رحمان گل نے صرف 46گیندوں پر 103رنز بنائے۔ جواب میں وکٹوریہ زلمی نے 239رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھرپور ہمت دکھائی لیکن 9وکٹوں کے نقصان پر 218رنز ہی بناسکی ۔ جمعرات سے لیگ کا کوارٹر فائنل مرحلہ شروع ہوگا ۔ پہلے کوارٹر فائنل مکیں دبئی زلمی کا مقابلہ مانامہ زلمی اور دوسرے کوارٹر فائنل میں کابل زلمی کا مقابلہ وینکوور زلمی سے ہوگا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں اسٹیٹس زلمی اور الریاض زلمی مدمقابل جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں انچیون زلمی اور لندن زلمی آمنے سامنے ہوں گے


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.