کراچی انٹر بورڈ کے اہم اعلانات

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے بروز پیر 15اپریل سے شروع ہونے والے پہلے مرحلہ کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل ، کامرس ریگولر اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے ریگولر اور پرائیویٹ طلباء کے ایڈمٹ کارڈز تیار ہوگئے ہیں،

 کالجوں اور ہائیرسیکنڈری اسکولوں کے نمائندے اپنے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے اتھارٹی لیٹرز کے ساتھ بروز ہفتہ 6اپریل سے بروز منگل 9اپریل تک بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے ریگولر طلباء کے ایڈمٹ کارڈز وصول کرلیں جبکہ طلبہ و طالبات بروز بدھ 10اپریل سے اپنے ایڈمٹ کارڈز اپنے تعلیمی اداروں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح کامرس پرائیویٹ گروپ کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں۔جن پرائیویٹ امیدواروں کو بروز بدھ 10اپریل تک ایڈمٹ کارڈز موصول نہ ہوں وہ بروز جمعرات 11اپریل اور بروز جمعہ 12اپریل سے اپنے ایڈمٹ کارڈز کی نقول بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کرسکتے ہیں، ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کے لئے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی رسید، رجسٹریشن کارڈ یا رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی رسید اور میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لانا ضروری ہوگا۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.