انسان کو ہمیشہ اچھا بننے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے، علی ظفر

15 Apr, 2019 اب تک
انسان کو ہمیشہ اچھا بننے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے، علی ظفرکراچی: (14 اپریل 2019) گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ کامیاب زندگی کا فلسفہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی انسان یہ دعویٰ نہیں کرسکتا ہے کہ اس نے زندگی میں کوئی گناہ نہیں کیا لیکن انسان کو ہمیشہ اچھا بننے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے۔گلوکار علی ظفر نے کہا کہ وہ تین بھائی ہیں اور علی ظفر تینوں میں سب سے بڑے ہیں۔ بچپن میں علی بہت شرمیلے بچے تھے جو نہ تو زیادہ دوست بناتے ہیں اورنہ ہی لوگوں میں گھلتے ملتے ہیں۔پہلی بار اپنی ایک کلاس فیلو سے محبت ہوئی تھی لیکن شرمیلے پن کی وجہ سے کبھی اظہار نہیں کرسکا۔علی ظفر نے بتا یا کہ میرا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا لہٰذا بہت جلدی اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوگیا تھا اس لیے بہت چھوٹی عمر میں پینٹنگز بنا کر پیسے کمانے شروع کردئیے۔ انہوں نے بتا یا کہ اہلیہ عائشہ فاضلی سے پہلی ملاقات بھی اسی ہوٹل میں ہوئی تھی جہاں پینٹنگز بناتا تھا۔ عائشہ مجھ سے اپنا اسکیچ بنوانے آئی تھیں اور اسکیچ بناکر میں نے اپنا فون نمبر بھی انہیں دے دیا۔علی ظفر نے کامیاب زندگی کا فلسفہ بتاتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہم ابھی انسان بنے نہیں ہیں بلکہ انسان بننے کے عمل سے گزررہے ہیں اور یہ عمل اس وقت مکمل ہوگا جب ہم میں شعور آجائے گا۔AbbTakk News Ali Zafar artist Entertainment Karachi Singer انسان کو ہمیشہ اچھا بننے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے، علی ظفر

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں