کابینہ کو دیکھ کر لگتاہے کہ اب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، سراج الحق

20 Apr, 2019 اب تک
کابینہ کو دیکھ کر لگتاہے کہ اب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، سراج الحقلاہور: (20 اپریل 2019) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کابینہ کو دیکھ کر لگتاہے کہ اب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ حالات نے ثابت کر دیا کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کا ہی نیو ایڈیشن ہے۔جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے باعث حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ جن پر کرپشن کلچر عام کرنے اور قومی خزانہ لوٹنے کے الزامات ہیں اب وہ پی ٹی آئی حکومت کی کابینہ میں بیٹھے ہیں۔ حالات نے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوںکا ہی نیو ایڈیشن ہے۔سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹر بھی حیران ہیں کہ ان کو کیا خواب دکھائے اور ہو کیا رہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام پر گزرے حکومت کے دوسو چوالیس دنوں میں ہر آنے والا دن دوسرے دن پر بھاری رہا۔ عوام کے مسترد کردہ لوگوں کو کابینہ میں بٹھا کر حکومت کون سی تبدیلی لانا چاہتی ہے ۔AbbTakk News Abbtakk Pakistan ameer jamate islami LAHORE Pakistan Siraj ul Haq statement کابینہ کو دیکھ کر لگتاہے کہ اب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، سراج الحق

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں