شکریہ، آپ نے اس دنیا کے سارے فضول اصولوں کو توڑا

22 Apr, 2019 سماء نیوز
اداکارہ اقراء عزیز کا شمار پاکستان ڈراما انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اچھی اداکاری سے بہت جلد نمایاں مقام حاصل کرلیا۔ اداکارہ نے سوشل ایپ انسٹاگرام پراپنی کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی والدہ کو دیتے ہوئے ان سے بے پناہ فطری محبت کا اظہار کیا اورخراج تحسین پیش کیا۔ اقراء نے والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ مجھ سے اپنی والدہ کی یہ خوبصورت تصویر شیئر کیے بغیر رہا نہیں گیا‘‘۔ اداکارہ کے مطابق ’’ہر بیٹا یا بیٹی کہتے ہیں کہ ہماری امی دنیا کی سب سے اچھی امی ہیں اور میں بھی یہی سوچتی ہوں لیکن آپ آئیڈیل ہیں میری اور آج میں جیسی بھی انسان ہوں سب آپ کو اور آپ کی تربیت کو دیکھ کے سیکھا ہے ‘‘۔ اقراء نے والدہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے اس دنیا کےسارے فضو ل اصولوں کو توڑا اور اپنی بیٹیوں کو اتنا مضبوط اور محنتی بنایا اور سکھایا کہ زندگی میں کوئی چیز محنت کے بغیر حاصل نہیں ہوتی۔ اقراء کے کریڈٹ پر بہت سے مشہور ڈرامے ہیں جبکہ آج کل ڈراما سیریل ’’رانجھا رانجھا کردی ‘‘ میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں