واٹس ایپ میں بہت جلد متعارف کرائے جانے والے بہترین فیچرز

23 Apr, 2019 روزنامہ خبریں
لاہور( ویب ڈیسک ) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس میں ہر سال ہی متعدد نئے فیچرز سامنے آتے ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ اپلیکشن ہونے کی وجہ سے واٹس ایپ میں ہر چند ہفتے میں نئے فیچرز متعارف ہوتے رہتے ہیں۔

اس وقت بھی کمپنی کی جانب سے متعدد فیچرز کی آزمائش بیٹا ورڑن میں ہورہی ہے۔

اکا?نٹ کو دوسروں کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے، آڈیو فائلز اور ایسے ہی دیگر متعدد فیچرز، جو اس وقت واٹس ایپ میں دستیاب نہیں۔

ویسے تو آپ نئے فیچرز کو سب سے پہلے واٹس ایپ بیٹا پر سائن اپ ہوکر حاصل کرسکتے ہیں مگر اس میں بگز اور ایپ کریش کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

آئندہ چند ماہ میں واٹس ایپ میں متعارف کرائے جانے والے فیچرز درج ذیل ہیں۔

چیٹ کو زیادہ محفوظ بناناآئی فون صارفین کے لیے تو یہ فیچر پہلے ہی دستیاب ہے مگر اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی بیٹا ورڑن میں اس کی آزمائش ہورہی ہے۔ اس فیچر کی بدولت صارفین ایپ میں سیکیورٹی مزید بڑھ جائے گی اور صرف وہ ہی اپنی طے کردہ سیٹنگز کے مطابق ایپ کو اوپن کرسکیں گے۔ اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد اس ایپ کو فنگرپرنٹ کی بدولت ہی اوپن کرنا ممکن ہوگا۔

اسکرین شاٹ لینا بلاک ہونااسے واٹس ایپ میں آنے والی چند بڑی تبدیلیوں میں سے ایک قرار دیا جاسکتا ہے، اس فیچر کے بعد صارفین کو چیٹ کے اسکرین شاٹ لینے سے اس وقت بلاک کردیا جائے گا جب وہ فنگرپرنٹ کی تصدیق کا آپشن ان ایبل کریں گے، یہ فیچر اس وقت بیٹا ورڑن میں موجود ہے۔

کونسا صارف زیادہ فارورڈ میسج کرتا ہےواٹس ایپ کی جانب سے ایک اور فیچر پر بھی کام ہورہا ہے جس کے تحت گروپس استعمال کرنے والوں کو آگاہ کیا جائے گا کہ کونسا صارف اکثر پیغامات فارورڈ کرتا ہے، صارفین اس فیچر کی بدولت ی بھی جان سکیں گے کہ کسی میسج کو کتنی بار فارورڈ کیا جاچکا ہے، یہ فیچر بھی فی الحال بیٹا ورڑن میں نظر آیا ہے۔

ڈارک موڈڈارک موڈ وہ فیچر ہے جس کا صارفین کو شدت سے انتظار ہے، یہ فیچر بیٹا ورڑن 2.19.87 میں دیکھا گیا تھا مگر فی الحال وہاں موجود نہیں، مگر کمپنی گزشتہ سال وعدہ کرچکی ہے کہ صارفین کے لیے اسے بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔

آڈیو میسجز خودکار پلے ہوناواٹس ایپ کی جانب سے بہت جلد صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت وائس میسجز مسلسل پلے کرنے کی شکل میں فراہم کی جارہی ہے، یعنی صارفین کو ہر میسج پر بار بار پلے بٹن دبانے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ ایک کے بعد دوسرا میسج خودکار طور پر پلے ہوجائے گا۔

ویڈیو ایپ بند ہونے پر بھی چلتے رہناجی ہاں واٹس ایپ کے بیٹا ورڑن میں ایک ایسا فیچر بھی دیکھنے میں آیا جس کی بدولت صارفین یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سائٹس کی ویڈیو اس وقت بھی پلے ہوتی رہیں گی جب اسے بند کیے بغیر چیٹ ونڈو سے باہر نکل جائیں بلکہ کسی دوسری ایپ میں چلے جانے پر بھی ویڈیو چلتی رہتی ہیں۔

لنکس اوپن کرنے میں آسانیواٹس ایپ کی جانب سے ان ایپ برا?زر پر بھی کام ہورہا ہے جو کسی ویب لنک کو اوپن کرنے میں صارفین کو مدد دے گا۔ یہ برا?زر یہ بھی دیکھے گا کہ کوئی پیج محفوظ ہے یا نہیں۔

چیٹ چھپانا اب آسان ہوگاواٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسے آپشن پر بھی کام ہورہا ہے جو صارفین کو یہ اختیار دے گا کہ آرکائیو میں ڈال دی جانے والی چیٹ پر کوئی نیا میسج ان کو نظر آئے یا نہیں، اس وقت کسی چیٹ کو آرکائیو میں ڈالنے کے بعد نئے میسج آنے پر وہ خودکار طور پر مین ونڈو پر نظر آنے لگتی ہے۔

جعلی تصویر پکڑنے میں مدد دینااس فیچر سے صارفین کسی چیٹ پر ملنے والی تصویر کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ چیٹ ونڈو کے اندر رہتے ہوئے کرسکیں گے، اس سے انہیں جاننے میں مدد ملے گی کہ تصویر اصلی ہے یا نہیں۔

اسٹیکرز اور ایموجیز پہلے سے بہترواٹس ایپ کی جانب سے بہت جلد موجود ایموجیز اسٹیکر کو بدل دیا جائے گا اور اس کی جگہ کی بورڈ میں نظر آنے والے ایموجیز لے لیں گے۔ اسی طرح اینیمیٹڈ اسٹیکر بھی بہت جلد واٹس ایپ میں نظر آئیں گے جن کو موجودہ اسٹیکرز پیک کا حصہ بنایا جائے گا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں