چربی پگھلانے اورکینسر کیخلاف لڑنے میں کس کا جوس مددگار ہوسکتا ہے؟طبی ماہرین نے بتا دیا

23 Apr, 2019 روزنامہ اوصاف
تائیوان یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے جوس کی وجہ سے جسم سے اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے۔ تحقیق میں زیادہ وزن والی خواتین کو روزانہ 250 ملی لیٹر ٹماٹر کا جوس دو ماہ تک پلایا گیا اور اس کا نتیجہ انتہائی حیران کن تھا اور ان خواتین کا وزن کم ہوگیا۔تحقیق کے آغازاوراختتام پر ان خواتین کے خون کے نمونے بھی لیے گئے اور یہ بات سامنے آئی کہ ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوااور ساتھ ہی خون میں ایک مادہ لائسوفین بڑھا جو کہ کینسر کے خلاف مدافعت بڑھاتا ہے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں