علیم خان کو ضمانت کے باوجود جیل میں رہنا ہو گا

15 May, 2019 پبلک نیوز

لاہور (پبلک نیوز) عبدالعلیم خان کی ضمانت کا معاملہ ابھی تک حل نہ ہو سکا۔ عبدالعلیم خان کو مزید 1 روز اور جیل میں ہی رہنا ہو گا۔ لاہور ہائیکورٹ سے دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے ان کی ضمانت ہونے کے بعد تاحال احتساب عدالت میں مچلکے جمع نہ ہو سکے۔ عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد اب کل ہی مچلکے جمع ہو سکیں گے۔ عبدالعلیم خان کی لاہور ہائیکورٹ سے دس دس لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔

ضمانت منظور ہونے کے بعد متعلقہ عدالت میں مچلکے جمع کروائے جاتے ہیں۔ مچلکے جمع کروانے کے بعد ہی متعلقہ عدالت سے روبکار جاری ہونے کے بعد ملزم کو رہا کیا جاتا ہے۔ عبدالعلیم خان کی احتساب عدالت نمبر پانچ میں مچلکے جمع ہونے کے بعد روبکار جاری ہو سکے گی۔

عبدالعلیم خان احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمنی کیس میں 28 روز نیب کی تحویل میں رہے۔ ان کو آمدن سے زائد اور آف شور کمپنی کیس میں جوڈیشل کر دیا گیا تھا۔ انھوں نے جیل سے احتساب عدالت میں چھ پیشیاں بھگتی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں